خام تیل کی عالمی قیمت میں کمی آگئی

لاہور(پی این آئی)عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں ایک فیصد کم ہو گئی ہیں سرمایہ کاروں نے چین کی اقتصادی صورتحال کو بھی کمی کی وجہ قرار دیا ہے۔

برینٹ خام تیل ترانوے سینٹ کم ہوکر چوہتر اعشاریہ سات صفر ڈالر پر فروخت ہوا ہے۔ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل ایک اعشاریہ صفر پانچ ڈالر کمی کے ساتھ اکہتر اعشاریہ تین ایک ڈالر کی سطح پر آ گیا ۔ ماہرین کے مطابق امریکی خلیج میں تیل اور گیس کے ڈھانچے پر سمندری طوفان رافیل کے اثرات کم ہونے پر تیل کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے سرمایہ کاروں نے چین کی اقتصادی صورتحال کو بھی کمی کی وجہ قرار دیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں