ملک بھرمیں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں اضافہ، 21 اشیاء مہنگی ہوگئیں

اسلام آباد (پی این آئی ) ملک میں ٹیکسز بڑھنے آئی ایم ایف کی شرائط پر بجلی کی قیمتوں کے اضافے سے جہاں عوام پر مہنگائی کے شدید اثرات پڑے ہیں، جس کے باعث سالانہ مہنگائی کی شرح بڑھ کر 13.89 فیصد تک پہنچ گئی، جس کے باعث ہفتہ وار بنیادوں پر 21 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردیئے، جس کے تحت ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0.24 فیصد اضافہ ہوگیا ہے۔رواں ہفتے 10 اشیاء کی قیمتوں میں کمی جبکہ بریڈ، تازہ دودھ، دہی، ماچس سمیت 20 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ ادارہ شماریا ت کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق ایک ہفتے میں ایل پی جی کا گھریلو سیلنڈر 8 روپے 59 پیسے مہنگا ہوا، گزشتہ ہفتے میں انڈے فی درجن 8 روپے 58 پیسے مہنگے ہوئے۔ایک ہفتے میں آلو فی کلو 2 روپے 74 پیسے مہنگے ہو گئے، ٹماٹر، پیاز، ویجیٹیبل گھی، مٹن بھی مہنگی ہونے والی اشیاء میں شامل ہے۔

آٹا، پیٹرولیم مصنوعات خشک دودھ بھی مہنگی ہونے والی اشیاء میں شامل ہے، گزشتہ ایک ہفتے کے دوران کیلے فی درجن 3 روپے 13 پیسے سستے ہوئے، ایک ہفتے میں چینی کی فی کلو قیمت میں ایک روپے 98 پیسے کمی ہوئی، گزشتہ ہفتے میں چکن فی کلو 4 روپے 79 پیسے سستا ہوا، گڑ، دال ماش، چاول، چائے کی پتی بھی مہنگی ہونے والی اشیاء میں شامل ہے۔ مزید برآں میڈیا رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہونے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 2000 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں