چار خواتین اہم وزارتوں کی پارلیمانی سیکریٹری مقرر

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کی چار خواتین اراکین قومی اسمبلی کو اہم وزارتوں کی پارلیمانی سیکریٹری بنا دیا گیا۔

اس حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

جن خواتین ارکان کو پارلیمانی سیکریٹری بنایا گیا ہے ان میں رعنا انصار، نگہت شکیل خان، سبین غوری اور آسیہ اسحاق شامل ہیں۔

رعنا انصار کو وزارت آبی وسائل اور نگہت شکیل خان کو وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا پارلیمانی سیکریٹری بنایا گیا۔

اسی طرح سبین غوری کو آئی ٹی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن جبکہ آسیہ اسحاق کو وزارت نجکاری کا پارلیمانی سیکریٹری بنایا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close