صوبائی دارالحکومت کو سموگ کے نئے سپیل کا خطرہ ہے جس کے پیش نظر محکمہ ماحولیات نے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔
محکمہ ماحولیات کے مطابق آنے والے 24 گھنٹوں میں بھارتی ہواؤں کا رخ پاکستان کی طرف ہو گا، لاہور اور اس کے گردونواح میں داخل ہونیوالی ہوا کی رفتار 4 سے 8 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوگی۔لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس پھر سے شدید متاثر ہونے کا امکان ہے.
دوسری جانب سینئر وزیرپنجاب مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ سموگ کا مسئلہ پوری دنیا میں ہے ،پورا سال لاہور کی فضاء میں سانس لینا خطرناک ہے۔
انہوں نے کہا سموگ پر قابو پانے کیلئے کسانوں کو مشینری فراہم کر رہے ہیں،سموگ کیلئے 8ماہ پہلے کام شروع کر دیا تھا،غیر معمولی حالات میں غیر معمولی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں