کوئٹہ(پی این آئی)بلوچستان میں سی ٹی ڈی بلوچستان اور قانون نافذ کرنے والوں کو بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے، جہاں اداروں نے دہشت گردوں کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے صوبے کر بڑی تباہی سے بچا لیا۔
انٹیلی جنس ایجنسیوں کی نشاندہی پر سی ٹی ڈی بلوچستان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کامیاب آپریشن کیا۔انٹیلی جنس ایجنسیوں نے کالعدم دہشتگرد تنظیم بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے دہشت گردوں کی علاقہ راہشام میں موجودگی نشاندہی کی تھی۔دہشت گرد اہم تنصیبات پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔
نشاندہی کے بعد سی ٹی ڈی، ایف سی اور پولیس نے کامیاب مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے رات کے تاریکی میں دہشت گرد گروپ کو گھیرے میں لیا۔اس دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 3 دہشت گرد ہلاک اور 2 گرفتار ہوئے، جبکہ 5 سے 7 دہشت گرد رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے، جبکہ گرفتار دہشت گردوں سے پوچھ گچھ جا ری ہے۔سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں