پی ٹی آئی کے اہم کارکنان رہا

راولپنڈی (پی این آئی) 3 دنوں میں 9 مئی اور دیگر مقدمات میں گرفتار تحریک انصاف کے 1 ہزار سے زائد کارکنان کی ضمانتیں ہو گئیں۔

تفصیلات کے مطابق جیلوں میں قید تحریک انصاف کے کارکنان کی بڑے پیمانے پر رہائیاں شروع ہو گئیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ 3 دنوں کے دوران 9 مئی واقعات کے الزام میں ملک کی مختلف جیلوں میں قید تحریک انصاف کے 500 سے زائد کارکنان اور رہنماوں کو رہائی مل گئی، جبکہ گزشتہ ماہ ڈی چوک احتجاج کے دوران گرفتار ہونے والے 80 سے زائد پی ٹی آئی کارکنان، رہنما اورخیبرپختونخواہ کے سرکاری ملازمین بھی رہا کر دیے گئے ہیں۔ہفتہ کے روز بھی تحریک اںصاف کو قانونی میدان میں کامیابی حاصل ہوئی۔ پی ٹی آئی رہنما سمابیہ طاہر چوہدری تنویر اسلم سمیت 400 کارکنوں کی ضمانتیں منظور ہو گئیں۔

8 ستمبر اور 5 اکتوبر کے احتجاج، گھیراؤ جلاؤ کے مقدمات میں ضمانت منظور کی گئی، راولپنڈی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے سماعت کی اور ضمانت منظور کیے جانے کے احکامات جاری کیے۔پی ٹی آئی کارکنوں، رہنماؤں کے خلاف تھانہ سٹی، نیو ٹاؤن، سول لائن، وارث خان، ٹیکسلا میں مقدمات درج کیے گئے تھے۔ جبکہ یاد رہے کہ بانی تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سمیت بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان اور عظمٰی خان کی رہائی بھی عمل میں آ چکی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں