اسلام آباد میں سنگجانی کے مقام پر قیدیوں کو لے جانے والی پولیس کی 3 گاڑیوں پر حملے کے وقت ڈیوٹی کرنے والے غفلت کے مرتکب 3 اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) سمیت 13 پولیس ملازمین کو معطل کردیا گیا۔
سنگجانی میں قیدی وین پر حملے کی ابتدائی رپورٹ وزارت داخلہ کو ارسال دی گئی۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ ملزمان اور ان سے ملاقات کے لیے آنے والے افراد نے انسداد دہشت گردی کی عدالت (اے ٹی سی) کے احاطے اور اس کے گیٹ پر نعرے بازی کی۔
اس کے علاوہ کچھ افراد قیدی وین کا تعاقب بھی کرتے رہے جب کہ قیدی وین پر ڈیوٹی کرنے والے اہلکاروں نے تمام معاملات پر افسران کو بروقت آگاہ نہیں کیا۔
ارسال کردہ رپورٹ کے مطابق تمام 13 اہلکاروں کی سی ڈی آر نکلوا لی گئی، غفلت کا مرتکب پائے جانے پر 3 اے ایس آئی سمیت 13 پولیس ملازمین کو معطل کردیا گیا، معطل کیے گئے اہلکاروں میں 5 ہیڈ کانسٹیبل اور 5 کانسٹیبل شامل ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں