سال کے شروع میں پنجاب حکومت نے لاہور، راولپنڈی سمیت پنجاب کے تمام شہروں میں ہر قسم کے ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں بڑے اضافے کا اعلان کیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے 20 سال کے وقفے کے بعد ڈرائیونگ فیس کے اسٹرکچر پر نظرثانی کی ہے، صوبائی انتظامیہ نے لرنر لائسنس، کار + موٹر سائیکل لائسنس اور دیگر کی فیسوں میں اضافہ کیا ہے۔
صوبائی حکومت نے لرنر ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کی فیس 500 روپے مقرر کی ہے جبکہ پہلے یہ فیس صرف 60 روپے تھی۔
اس سے پہلے لاہور، راولپنڈی میں حکومت پانچ سال کی میعاد کے ساتھ موٹرسائیکل ڈرائیونگ لائسنس کے لیے 550 روپے فیس وصول کرتی تھی، اب اتھارٹی موٹر سائیکل ڈرائیونگ لائسنس کے لیے 500 روپے سالانہ وصول کررہی ہے۔
حکومت نے کار یا جیپ ڈرائیونگ لائسنس کی فیس ہر سال 1800 روپے مقرر کی ہے، اس سے قبل کار، جیپ ڈرائیونگ لائسنس کی فیس پانچ سال کی معاید کے لیے 950 روپے تھی۔
خیال رہے کہ لاہور، راولپنڈی سمیت پنجاب میں تمام اہل شہریوں کو گاڑی چلانے سے پہلے مجاز اتھارٹی سے ایک درست لائسنس حاصل کرنا ہوتا ہے، لائسنس نہ ہونے کی صورت میں شہریوں کو جرمانے یا قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں