حکومت عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے امریکہ کو قائل کرنے میں ناکام ہو گئی

لاہور (پی این آئی)حکومت عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے امریکی حکومت کو قائل کرنے میں ناکام ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے انکشاف کیا ہے کہ حکومت نے امریکی قیادت کو معافی کے لیے قائل کرنے کی کوششیں کیں مگر کامیابی نہیں مل سکی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی صدر کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ڈاکٹر عافیہ کی معافی کے لیے خط بھی لکھا تھا۔

اب تین رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو امریکی پارلیمنٹیرین سے ملاقاتیں کرے گی تاکہ معافی، رہائی اور انہیں پاکستان واپس بھیجنے کے لیے لابنگ کی جا سکے۔ دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ میں ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی صحت یابی اور وطن واپس لانے سے متعلق درخواست پر سماعت میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے آگاہ کیا کہ عافیہ صدیقی کے لیے حکومت نے وفد امریکہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس وفد میں سابق اور موجودہ ، پارلیمنٹیرینز ،سنییٹرز اور ریٹائرڈ یاحاضر سروس آرمی آفیشلز، ڈاکٹرز اور فوزیہ صدیقی شامل ہونگے۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ حکومت عافیہ صدیقی کیس میں وفد امریکہ بھیجے گی اور اس وفد میں سابق اور موجودہ ، پارلیمنٹیرینز ،سنییٹرز اور ریٹائرڈ یاحاضر سروس آرمی آفیشلز، ڈاکٹرز اور فوزیہ صدیقی شامل ہونگے۔دوران سماعت وزارت خارجہ کے نمائندے نے عدالت کو آگاہ کیا کہ وزارت خارجہ نے امریکہ کے ساتھ پریزنر ٹرانسفر ایگریمنٹ (پی ٹی ای) کا پرپوزل شئیر کر دیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close