پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں زیرکاشت سرکاری رقبے پر گندم کی کاشت لازمی قرار دے دی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ گندم کی فصل کے لیے بیج اور کھاد سمیت دیگر چیزیں سستی دستیاب ہوں گی۔
وزیراعلیٰ نے زرعی پیداوار میں اضافےکے لیے ٹیکنالوجی پر زیادہ انحصار کی ہدایت کی۔
اجلاس میں بریفنگ میں بتایا گیا کہ چاول کی پیداوار میں متوقع اضافہ پر ایک ارب ڈالر تک ایکسپورٹ بڑھنےکا امکان ہے، گزشتہ برس چاول کی 4 ارب ڈالر ایکسپورٹ ہوئی، رواں سال5 ارب ڈالر کی ایکسپورٹ متوقع ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں