ایران نے اسرائیل کے فوجی اہداف پر حملوں میں 2 فوجی اہلکاروں کی شہادت کا اعلان کر دیا۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ایران کا کہنا ہے کہ آج صبح ہونے والے اسرائیلی متعدد حملوں میں ایران کے فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں 2 ایرانی فوجی اہلکار شہید ہوئے ہیں۔میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ایران پر حملے کے لیے کل 100 اسرائیلی لڑاکا طیاروں اور ڈرونز نے حصہ لیا، جنہوں نے ایران کی 20 میزائل اور ڈرون تنصیبات پر 3 مختلف مرحلوں میں حملہ کیا۔
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے یکم اکتوبر کے ایرانی حملے پر جوابی کارروائی کی ہے، اس مختصر اور ٹارگٹڈ کارروائی میں فضائی حملوں کے دوران صرف ایران کی میزائل اور ڈرون تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ اسرائیلی فوج نے دھمکی دی ہے کہ ایران نے اگر اب اس پر جوابی کارروائی کی تو اسے بھاری قیمت چکانی پڑے گی، اگلی مرتبہ یہ حملہ ٹارگٹڈ نہیں ہو گا۔دریں اثناء ایران نے اسرائیلی حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی حملے میں دارالحکومت تہران اور ملک کے دیگر حصوں میں فوجی مقامات کو نشانہ بنایا گیا، تاہم اس حملے میں محدود نقصان ہوا ہے۔
حملے میں 100اسرائیلی طیاروں کے حصہ لینے کی خبر غلط ہے: ایران،ایران نے اس کارروائی میں 100اسرائیلی لڑاکا طیاروں کے حصہ لینے کی رپورٹ کی تردید کی ہے۔ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ مذکورہ رپورٹ غلط ہے، 100 طیاروں کے حصہ لینے کی خبر اسرائیل کے کمزورحملے کو بڑا دکھانے کی کوشش ہے۔ایرانی افواج نے اب تازہ ترین بیان کے ذریعے ان حملوں میں 2 فوجی اہلکاروں کی شہادت کی تصدیق کی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں