جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ 27 ویں ترمیم نہیں آئے گی، اگر ایسا ہوا تو بھرپور مزاحمت کریں گے۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اصل ڈرافٹ اور فائنل ہونے والے ڈرافٹ میں فرق تھا، آئینی ترمیم کی 56 کالاز تھیں۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن میں ہوں ،حکومت میں جانےکا کوئی ارادہ نہیں ہے، 27ویں ترمیم نہیں آئےگی بھرپور مزاحمت کریں گے۔
سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ ایک صوبے کو دوسرے صوبے سے لڑاناغیر سیاسی سوچ ہے، وفاق پرچڑھائی کاتاثرملک کوتقسیم کرنےکےبرابر ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں