لاہور (پی این آئی) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عبید اللہ گورگیج کی کامیابی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا ۔
عبید اللہ گورگیج پی بی 44 سے پیپلزپارٹی کی ٹکٹ پر رکن اسمبلی بنے تھے، عبداللہ گورگیج کی کامیابی کو نیشنل پارٹی کے امیدوار نے چیلنج کیا تھا،ٹریبونل نے 16پولنگ اسٹیشنز پر دھاندلی کی وجہ سے ری پولنگ کا حکم دیا۔یاد رہے کہ 8 فروری 2024 کو ہونے والےعام انتخابات میں پیپلزپارٹی کے عبید اللہ گورگیج 7ہزار 125 ووٹ لے کر بلوچستان اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے جبکہ ان کےمدمقابل نیشنل پارٹی کے عطا محمد بنگلزئی نے 6 ہزار 385 ووٹ حاصل کیے تھے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں