اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان پر مجموعی قرضے 258 ارب ڈالر تک پہنچ چکے ہیں، معیشت میں قرضوں کا حصہ69 فیصد تک ہوگیا ہے، تنخواہ دار طبقے پرٹیکسوں کا مزید بوجھ نہیں ڈال سکتے، صنعتی شعبہ بھی ٹیکس کی زیادہ سے زیادہ حد کو پہنچ چکا ہے۔
فرانسیسی نیوزایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تنخواہ دارطبقے کی مشکلات سے آگاہ ہیں۔تنخواہ دار طبقے پرٹیکسوں کا مزید بوجھ نہیں ڈال سکتے ہیں۔ ٹیکس آمدن سے ٹیکس کی وصولی بہتر کرنا ہوگی۔ ریئل سٹیٹ اور ریٹیلزسیکٹرز سے ٹیکس آمدن بڑھانا ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ ملک میں 52 لاکھ سے زائد انکم ٹیکس گوشوارے جمع ہوئے ہیں اور ٹیکس بیس میں 29 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں