پی ٹی آئی کے ایم این اے زین قریشی کا کہنا ہے کہ کسی حکومتی اہلکار سے ملاقات ثابت ہو جائے تو سیاست چھوڑ دوں گا۔
یہ بات زین قریشی نے 26 ویں آئینی ترمیم سے متعلق ملتان سے جاری کیے گئے ویڈیو بیان میں کہی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ والد شاہ محمود قریشی کے کہنے پر روپوشی اختیار کی۔زین قریشی نے مزید کہا کہ مجھے والد نے لاہور بلایا اور کہا کہ کسی صورت آئینی ترمیم منظور نہیں ہونی چاہیے، آئینی ترمیم کی حمایت سے متعلق میرے خلاف گمراہ کن پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔
شاہ محمود قریشی کے صاحبزادے، پی ٹی آئی کے ایم این اے کا یہ بھی کہنا ہے کہ میرا قومی اسمبلی جانا تو دور کی بات میں اس کے قریب سے بھی نہیں گزرا، پارٹی پالیسی اور بانیٔ پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑا ہوں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں