لندن (پی این آئی) سابق برطانوی رکن پارلیمنٹ نے عمران خان کو چانسلر بننے سے روکنے کیلئے آکسفورڈ یونیورسٹی پر دباو ہونے کا انکشاف کر دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے سے کی گئی گفتگو میں برطانیہ کی کنزرویٹو پارٹی کے رہنما,سابق رکن پارلیمنٹ اور مصنف پیر لارڈ ڈینئیل ہنان نے انکشاف کیا کہ آکسفورڈ یونیورسٹی نے دباو میں آ کر عمران خان کا نام چانسلر کی لسٹ سے نکالا، عمران خان کے مخالفین کی طرف سے قانونی اور سیاسی دونوں طرح کا دباو تھا، یہ غیر معمولی بات ہے کہ آکسفورڈ حکام نے کچھ نامعلوم امیدواروں کو بھی ووٹ ڈالنے کی اجازت دی ہے۔
واضح رہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کا انتخاب لڑنے کی دوڑ سے باہر ہو گئے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں