جاپانی روبوٹک کارٹون ’ڈوریمون‘ کو اپنی منفرد آواز دینے والی معروف صوتی فنکارہ نوبویو اویاما 90 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔
جاپانی روبوٹک کارٹون ’ڈوریمون‘ کو اپنی آواز دینے والی معروف صوتی فنکارہ نوبویو اویاما 29 ستمبر 2024 کو طبعی وجوہات کی بنا پر دنیا سے کوچ کر گئیں، ان کے انتقال کا اعلان ان کی ایجنسی ’ایکٹرز سیون‘ آج کیا۔
نوبویو اویاما نے 1979 سے 2005 تک ڈوریمون کارٹون سیریز میں آواز دی جس میں ڈوریمون اور نوبیتا کی دوستی بچوں میں بے حد مقبول ہوئی، یہ اینیمیٹڈ سیریز دنیا بھر میں لاکھوں مداحوں کے دلوں پر راج کرتی رہی اور اسے کئی زبانوں میں ترجمہ کیا گیا۔
نوبویو 1933 میں ٹوکیو میں پیدا ہوئیں اور 1956 میں جاپان کے این ایچ کے ٹی وی ڈرامے سے کیریئر کا آغاز کیا، وائس ایکٹنگ میں ان کا پہلا کردار 1957 میں ٹی وی سیریز ’لاسی‘ کے ڈب شدہ ورژن میں تھا، جس نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچایا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں