اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت نے تمام اراکین اسمبلی کو کسی بھی قسم کے احتجاجی مظاہرے میں شریک ہونے سے روک دیا ہے۔
24 نیوز کے مطابق چیئر مین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی جانب سے ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے تمام اراکین پارلیمنٹ کو ملک بھر میں ہونے والے کسی بھی سیاسی احتجاج میں شرکت کی اجازت نہیں ہے ،حالیہ دنوں میں کسی بھی مظاہرے اور جلسےکا تاحکم ثانی حصہ مت بنیں ، پی ٹی آئی سیکریٹریٹ کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں