پی ٹی آئی رکنِ قومی اسمبلی کی اپنے ہی وزیرِ اعلیٰ پر تنقید

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رکنِ قومی اسمبلی جنید اکبر خان نے وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور کے اچانک منظر عام پر آنے کے معاملے پر بالواسطہ تنقید کی ہے۔ جنید اکبر نے کہا کہ صد افسوس، کچھ نہیں کہہ سکتا کہ وزیرِ اعلیٰ کہاں تھے، کیوں ورکر کو عذاب میں ڈالا گیا؟

انہوں نے کہا کہ اپنے ورکرز پر خفا ہوں جو اس وقت پولیس حراست میں ہیں، صرف مالاکنڈ تحصیل کے 39 کارکن ٹیکسلا اور حسن ابدال کی جیل میں ہیں۔
جنید اکبر کا کہنا ہے کہ کیا ورکرز اس ڈرامے کے لئے جیل میں ہیں؟
واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور منظرِ عام پر آگئے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں