پیٹرول کتنا سستا ہونے والا ہے ؟ عوام کے لیے بڑی خوشخبری آگئی‎

اسلام آباد(پی این آئی) سینیٹر فیصل واوڈا نے کہاہے کہ ملک میں استحکام آ رہا ہے، پیٹرول مزید سستا ہوگا، ڈالر کم ہوا، آئی ایم ایف سے معاہدہ ہوا، انڈسٹری کو9سینٹ کی بجلی ملے گی، شرح سود میں کمی ہوئی،یہ نہیں کہہ رہا دودھ کی نہریں کس نے بہائی تھیں۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سینیٹر فیصل واوڈا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ مینڈیٹ2018میں ہم نے چوری کیا تھا اس بار یہاں ہوگیا،آپ لوگوں نے ملک میں پولرائزیشن پھیلا دی ہے،اس دوراہے پر نہ لایا جائے کہ اپنے فون سے تمام چیزیں قوم کے سامنے لے آؤں،اس دوراہے پر نہ لائیں جہاں چیزیں کنٹرول سے باہر ہو جائین،ہر بار کوشش رہتی ہےکہ نااہل کرکے گھیسٹ کر باہر کردیا جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں