سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ آج سپریم کورٹ کیوں نہیں آئے؟

جسٹس منصور علی شاہ آج سپریم کورٹ نہیں آئے۔

ذرائع کے مطابق جسٹس منصور علی شاہ نے قریبی عزیز کی علالت کے باعث آج کی رخصت لی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آج رخصت لینے پر جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں 3 رُکنی بینچ کے سامنے مقرر مقدمات ڈی لسٹ کر دیے گئے۔جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی پر مشتمل بینچ کو کیس سننے تھے۔

ذرائع کے مطابق جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی پر مشتمل 2 رُکنی بینچ کو کیس منتقل کیے گئے، اس 2 رُکنی بینچ کو کورٹ روم 6 میں کیس سننے تھے۔کورٹ روم 6 میں 2 رُکنی بینچ کچھ دیر بیٹھ کر واپس اٹھ گیا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کا اجلاس بلایا تھا جس میں جسٹس منصور علی شاہ شریک نہیں ہوئے تھے۔اجلاس میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس امین الدین شریک ہوئے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں