آئینی ترمیم دوبارہ کب پیش کی جائے گی؟ بڑا دعویٰ کر دیا گیا

اسلام آباد(پی این آئی ) رہنما مسلم لیگ ن اور سینیٹرعرفان صدیقی نے اکتوبر میں آئینی ترامیم دوبارہ لانے کا دعویٰ کردیا۔

دنیا نیوز کے پروگرام ’ٹو نائٹ ود ثمر عباس‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹرعرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا کو ئی احتجاج پر امن نہیں ہوتا ، جمہوری احتجاج کرنے والوں کے سامنے رکاوٹیں نہیں آتیں لیکن پی ٹی آئی کا ٹریک یکارڈ بھی دیکھیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے 25 مئی 2022 کو ڈی چوک میں کئی درخت تک جلا دیے تھے، لو گوں کے لیڈر قتل ہوئے، جلاوطن ہوئے لیکن کبھی 9 مئی جیسا احتجاج نہ ہوا، پی ٹی آئی کے احتجاجوں میں پر لے درجے کی بد اخلاقی ہو تی ہے۔رہنما مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے ابھی لاہور میں جلسہ کیا اور کوئی رکاوٹ نہیں تھی، جلسوں کو ختم کرنے کی ہدایت نہیں کر رہا لیکن چیزیں قانون سے ہوتی ہیں، برطانیہ میں 3 افراد بغیراجازت جلسے کیلئے نکلیں تو 5 سال قید ہے۔

آئینی ترامیم کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ اکتوبر کے پہلے یا دوسرے ہفتے میں آئینی ترامیم دوبارہ لائیں گے اور نواز شریف بھی اکتوبر کے آغاز میں امریکا جائیں گے۔چیف جسٹس کی تعیناتی کے حوالے سے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ موجودہ قانون کے مطابق جسٹس منصور علی شاہ ہی اگلے چیف جسٹس ہوں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں