آئی ایم ایف قرضے کی منظوری، شہباز شریف نے آرمی چیف کو کریڈٹ دیدیا

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہےکہ آئی ایم ایف پروگرام کی منظوری میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے اہم کردار ادا کیا، 7 ارب ڈالر کے پروگرام کی منظوری میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور چین نے بھرپور مدد کی۔

امریکا سے لندن پہنچنے پر میڈيا سےگفتگو میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عالمی اداروں نے تسلیم کیا ہےکہ پاکستان اب ترقی کی طرف گامزن ہے، سیاسی استحکام کے بغیر معاشی استحکام ممکن نہیں۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 9 مئی کا واقعہ ناقابل معافی ہے، اس میں ملوث افراد کو تب ہی معافی ملےگی جب وہ دل سے معافی مانگيں گے، سوشل میڈیا پر فوج اور شہدا کو گالیاں دینے والوں کے ہوتے ہوئے ہمیں دشمن کی ضرورت نہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ چین کے ساتھ تعلقات خراب کرنے میں سابق حکومت نے کوئی کسر نہیں چھوڑی ، پی آئی اے بند کرانے میں بھی سابق حکومت ملوث ہے ، ن لیگ نے اقتدار میں آکر پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close