بجلی کی فراہمی معطل

اسلام آباد(پی این آئی) ایران کی جانب سے کیچ کے گریڈ اسٹیشنوں کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی، بجلی بحران کے باعث صارفین کو مشکلات کاسامنا ہے۔

کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) کے ترجمان کے مطابق ایران سے کیچ کو 132 کے وی کے مین ٹرانسمیشن لائن سے بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے جس سے ضلع کے گرڈ اسٹیشنز کو بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے۔ترجمان کے مطابق ایران کی دوسری ٹرانسمیشن لائن سے گوادر کو 100 کی بجائے صرف 10 میگاواٹ بجلی فراہم کی جا رہی ہے جس کے باعث گوادر میں بھی لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں اضافہ کیا گیا ہے۔کیسکو ترجمان کے مطابق پنجگور کے مختلف فیڈرز پر بھی بجلی کی اضافی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

مکران ڈویژن میں بجلی کے بحران اور طویل بندش سے صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں