10 کروڑ سے زائد مالیت کا عقاب پکڑا گیا

محکمہ جنگلات پنجاب کی ٹیم نے خفیہ اطلاع پر تونسہ میں چھاپہ مار کر نایاب نسل کا عقاب برآمد کر لیا۔

ترجمان کے مطابق محکمہ جنگلی حیات پنجاب نے تونسہ سے نایاب نسل کا عقاب برآمد کرلیا جس کی عالمی مارکیٹ میں قیمت 10 کروڑ روپے سے زائد ہے۔ترجمان نے بتایاکہ نایاب عقاب جسمانی طورپر صحت مند پایا گیا۔ نایاب پرندوں کو بیرون ملک اسمگل کرنے کے دھندے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ بتایا گیا ہےکہ ملزم نایاب پرندوں کی بیرون ملک اسمگلنگ میں ملوث ہے، برآمد ہونے والے عقاب کو ٹریکر کے ساتھ دوبارہ آزاد کیا جائے گا۔

اب تک متعدد نایاب جنگلی جانور اور پرندے برآمد کرکے چڑیا گھر منتقل کیے جاچکے ہیں۔ سینیئرصوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے وزیراعلیٰ پنجاب کی طرف سے محکمے کو شاباش دی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں