پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

لاہور(پی این آئی)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ افراط زر میں سنگل ڈیجٹ کی حد تک نمایاں کمی ہوئی ہے جس کے بعد امید ہے تیل ( پیٹرولیم مصنوعات ) کی قیمتوں میں کمی آئے گی۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ ( آئی ایم ایف ) سے 25 ستمبر کو قرض کے حوالے سے اچھی نوید ملے گی، قرض کے حصول کے بعد میکرو اکنامک استحکام کا راستہ ترک نہیں کرنا ہے۔وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پاکستانی روپے کی قدر مستحکم ہے، غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 26 ماہ کی بلند ترین سطح پر ہیں، زرمبادلہ ذخائر میں استحکام میں ترسیلات زر کی مضبوطی کا کردار نمایاں ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں