اسلام آباد(پی این آئی)مختلف ممالک میں لوگ کورونا کی نئی قسم کا شکار ہونے لگے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کورونا کی XEC نامی نئی قسم سامنے آئی ہے جو یورپی ممالک میں تیزی سے پھیل رہی ہے۔ سائنسدانوں نے خبردار کیا ہے کہ کورونا کی نئی قسم تیزی سے اپنا اثر دکھانا شروع کر رہی ہے۔رپورٹ کے مطابق یہ قسم زیادہ متعدی ہے اور اسے پہلی بار جون میں جرمنی میں دیکھا گیا تھا۔ بعد ازاں یہ برطانیہ، امریکا، ڈنمارک اور چین سمیت 27 دیگر ممالک میں بھی پایا گیا ہے۔این ڈی ٹی وی کے مطابق ’ایکس ای سی‘ نامی ویرینٹ دو سابقہ COVID سٹرین KS.1.1 اور KP.3.3 کا مجموعہ ہے، جو یورپ میں عام ہے۔ محققین کی جانب سے ابھی تک 27 ممالک میں سے 500 نمونوں میں XEC پایا گیا ہے، جن میں کئی یورپی ممالک اور چین بھی شامل ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت سے ایکس ای سی کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے۔بی بی سی کے مطابق XEC کے میں مختلف تبدیلیاں پائی گئی ہیں جیسا کہ یہ موسم خزاں میں زیادہ آسانی سے پھیل سکتا ہے۔کیلیفورنیا کے اعلیٰ طبی ماہر ایرک ٹوپول نے خبردار کیا کہ XEC کا پھیلاؤ ابھی شروع ہوا ہے اور ممکنہ طور پر اسے وسیع پیمانے پر پھیلنے میں کئی ہفتے یا مہینے لگ سکتے ہیں۔
ایکس ای سی کی علامات کیا ہیں؟
کورونا کی نئی قسم ایکس ای سی میں ممکنہ طور پر بخار، گلے کی خراش اور کھانسی جیسی علامات کا سامنا ہو سکتا ہے۔ دیگر ممکنہ علامات میں سونگھنے کی حس میں کمی، بھوک میں کمی اور جسم میں درد شامل ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں