چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع، عرفان صدیقی نے اندر کی بات بتا دی

مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ چیف جسٹس اور ججوں کی مدت ملازمت میں توسیع نہیں کی جا رہی۔

جیو نیوز سے گفتگو میں عرفان صدیقی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان آئینی عدالت اور ججوں کی تعیناتی کے طریقہ کار پر متفق ہیں۔انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے جزئیات اور تفصیلات سمجھنے کے لیے وقت مانگا ہے، یقین ہے آئینی ترامیم پر جے یو آئی سربراہ راضی ہو جائیں گے۔ن لیگی سینیٹر نے مزید کہا کہ ترامیم کا باب ختم نہیں ہوا بلکہ آگے بڑھ رہا ہے، پیپلز پارٹی متحرک کردار ادا کر رہی ہے، دو تہائی اکثریت نہ ہوئی تو ترمیم بھی نہیں ہوگی۔

اُن کا کہنا تھا کہ جج کیا تنخواہ لیں گے، کب ریٹائر ہوں گے؟ یہ سب فیصلے پارلیمنٹ نے ہی کیے ہیں، پارلیمنٹ آئندہ بھی وہی کرے گی، یہ تمام اداروں کی ماں ہے۔عرفان صدیقی نے یہ بھی کہا کہ چیف جسٹس اور ججوں کی مدت ملازمت میں توسیع نہیں کی جا رہی ہے، وکلاء سے رابطہ کرکے ان کی رائے لی جائے گی، بار ایسوسی ایشنز اسٹیک ہولڈر ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں