قبرستان میں خواتین کے گروپ کا رقص، سنسنی پھیل گئی

یونان: (ویب ڈیسک) چین کے قبرستان میں خواتین کے گروپ کے رقص کرنے پر صارفین نے برہمی کا اظہار کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق جنوبی مغربی چین میں Damasکے نام سے درمیانی عمر کی خواتین کا ایک گروپ پایا جاتا ہے جو چین کے مختلف عوامی مقامات پر اکٹھے رقص کرنا پسند کرتا ہے۔یہ خواتین اپنے ساتھ میوزک سسٹم بھی رکھتی ہیں اور جہاں انہیں رقص کرنا ہوتا ہے وہاں سسٹم چلا دیتی ہیں۔رپورٹ کے مطابق چند روز قبل بھی مذکورہ ”دماس“ کے ایک گروپ نے چین کے صوبہ یونان کے ایک خصوصی قبرستان میں رقص اور موسیقی کا آغاز کیا، جہاں چینی فوج کے شہدا دفن ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین نے خواتین کے رقص کے حوالے سے جگہ کا درست انتخاب نہ کرنے پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دماس نام کا خواتین کا گروپ شہدا کی قبروں کے سامنے رقص کر رہا ہے، ویڈیو وائرل ہونے پر صارفین نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اسے قبرستان کی بے حرمتی قرار دیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close