شیر افضل مروت کا اسلام آباد پولیس پر بڑا الزام

پی ٹی آئی کےرکن قومی اسمبلی شیرافضل مروت کا کہنا ہے کہ آئی جی اسلام آبادکیخلاف 193کااستغاثہ درج کرارہاہوں۔

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کےرکن قومی اسمبلی شیرافضل مروت نے میڈیاسےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آبادپولیس کوکہتاہوں کہ اب اپنےالزامات کو ثابت بھی کرے،ثابت نہ کیاتوآئی جی اسلام آبادکیخلاف 193کااستغاثہ درج کرارہاہوں۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کےرکن قومی اسمبلی شیرافضل مروت کا مزید کہنا تھا کہ میری نقدی،پاوربینک اور دیگر چیزیں اپنی پولیس نے واپس نہیں کیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close