مفت موٹر سائیکل دینے کا اعلان، حکومت نے عوام کو خوشخبری سنا دی

اسلام آباد(پی این آئی)حکومت نے اعلان کیا ہے کہ یتیم جواں سال طلبہ کو موٹر سائیکل مفت دی جائے گی۔

یہ پروگرام حکومت کی طرف سے طلبہ کو اقساط پر سُود سے پاک موسائیکل کی خریداری کی سہولت فراہم کرنے کے منصوبے کا حصہ ہے۔ اس کی نگرانی سیکریٹری ٹرانسپورٹ احمد جاوید قاضی کر رہے ہیں۔اس سلسلے میں حال ہی میں متعلقہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں نوجوان طلبہ کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کے پروگرام کی رفتار کا جائزہ لیتے ہوئے طے کیا گیا کہ اس پورے پروسیس کو تیزی رفتاری سے مکمل کرلیا جائے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ موٹر سائیکلیں تقسیم کی جاسکیں۔وزیرِاعلیٰ کے اعلان اور ہدایات کے مطابق صوبے میں طلبہ کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی اسکیم کا باضطہ آغاز کردیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں گیارہ جامعات میں بُوتھ قائم کیے گئے ہیں تاکہ درخواستوں کی پروسیسنگ تیزی سے مکمل کیا جاسکے۔سیکریٹری ٹرانسپورٹ احمد جاوید قاضی نے یہ بھی کہا کہ طلبہ کو الیکٹرک موٹر سائیکل فراہم کرنے کا ایک بنیادی مقاصد ماحول کی آلودگی کا گراف نیچے لانے کا ہدف حاصل کرنا بھی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close