بڑی خبر، پی ٹی آئی کے جلسہ گاہ کے قریب سے مشکوک بیگ برآمد

اسلام آباد (پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جلسہ گاہ کے قریب سے مشکوک بیگ برآمد ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق بیگ سے ہینڈ گرینیڈ، ڈیٹونیٹر، تار اور دیگر بارودی مواد ملا ہے۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ بھی پہنچ کر تحقیقات کر رہا ہے۔دوسری جانب پی ٹی آئی کے جلسے کے پیش نظر فیض آباد سمیت راولپنڈی سے اسلام آباد جانے والے متعدد راستے بند کر دیے گئے۔

امنِ عامہ برقرار رکھنے کے لیے اسلام آباد انتظامیہ کی ہدایت پر ضلع بھر میں سیکیورٹی ریڈ الرٹ ہے۔ راولپنڈی اسلام آباد کو ملانے والے متبادل راستے کھلے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close