ذہنی مریضہ ہے، کارساز حادثے کی ملزمہ کی ضمانت منظور کر لی گئی

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کراچی شرقی کی عدالت نے کارساز حادثے کی ملزمہ کی درخواستِ ضمانت منظور کر لی۔

عدالت نے ملزمہ کی 1 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کیاس سے قبل عدالت نے ملزمہ کی درخواستِ ضمانت پر آج ہی فیصلہ محفوظ کیا تھا۔کارساز حادثے کی ملزمہ کی درخواست ضمانتِ پر وکیل نے دلائل مکمل کر لیے تھے۔سماعت کے دوران ملزمہ کے وکیل نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ ملزمہ ذہنی مریضہ ہے، اگست 2005ء سے اس کا علاج چل رہا ہے، ملزمہ کے پاس یو کے کا ڈرائیونگ لائسنس ہے جو پاکستان میں 6 ماہ تک کارآمد ہے،

ہلاک ہونے والوں کے ورثاء نے اللّٰہ کے نام پر معاف کر دیا ہے۔مدعیٔ مقدمہ کے وکیل نے سماعت کے دوران نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ عدالت میں جمع کروا دیے۔عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا تھا اور بعد میں فیصلہ سناتے ہوئے ملزمہ کی ضمانت منظور کر لی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close