نیتن یاہو نے معافی مانگ لی

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے یرغمالیوں کو غزہ سے زندہ واپس نہ لانے پر عوام سے معافی مانگ لی۔

تل ابیب سے عرب میڈیا کے مطابق غزہ سے 6 اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں ملنے کے واقعہ کے حوالے سے نیتن یاہو نے کہا کہ یرغمالیوں کو زندہ واپس نہ لانے پر معافی مانگتا ہوں۔ انکا کہنا تھا کہ ہم یرغمالیوں کے بہت قریب تھے لیکن ہم کامیاب نہ ہوسکے۔ نیتن یاہو نے کہا حماس کو یرغمالیوں کی ہلاکت کی بھاری قیمت چکانی ہوگی۔ واضح رہے کہ غزہ سے 6 اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں ملنے کے بعد اسرائیل میں نیتن یاہو حکومت کے خلاف مظاہرے جاری ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں