مہنگائی کا ذمہ دار عمران خان کو قرار دے دیا گیا

لاہور(پی این آئی) سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں نواز شریف نے مہنگائی کا ذمہ دار پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کو قرار دے دیا ہے لاہور میں مسلم لیگ (ن) کے اہم مشاورتی اجلاس کی صدر نواز شریف نے کی.

ہنگامی مشاورتی اجلاس میں وزیر اعظم شہبازشریف نے نئی حکومتی معاشی پالیسی کے بارے میں شرکاءکو تفصیلی بریفنگ دی ہنگامی مشاورتی اجلاس سے خطاب میں نواز شریف نے کہا کہ پی ٹی آئی نے اپنی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے عوام کو مہنگی بجلی اور مہنگائی کے دلدل میں دھکیل دیا ہے، مسلم لیگ (ن) ہی عوام کو بجلی کے بھاری بلوں سے نجات دلائے گی.

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close