کارساز حادثے کی ملزمہ کیخلاف ایک اور مقدمہ درج

کراچی(پی این آئی)کراچی میں کارساز روڈ پر گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار باپ بیٹی کو کچل کر مارنے والی ملزمہ کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق کارساز حادثے کی ملزمہ کے خلاف ایک اور مقدمہ بہادرآباد تھانے میں درج کیا گیا ہے، مقدمہ سرکار کی مدعیت میں ملزمہ کی ایم ایل او رپورٹ کی بنیاد پر درج کیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمے میں منشیات کے استعمال کی دفعات بھی درج ہیں، گرفتار ملزمہ کے پیشاب کے نمونوں میں منشیات کی موجودگی کی تصدیق ہوئی تھی۔کارساز ٹریفک حادثے میں ملوث ملزمہ کی میڈیکل رپورٹ کے مطابق خاتون کے جسم میں میتھ فیٹامائن کی موجودگی کی تصدیق ہوئی، میتھ فیٹامائن کو عام زبان میں آئس بھی کہا جاتا ہے۔

میڈیکل رپورٹ کے مطابق خاتون کے خون اور یورین کے نمونے حوصل کیےگئے تھے، حادثےکےفوراً بعد جناح اسپتال میں خاتون کے نمونے لیےگئے تھے۔خیال رہے کہ چند روز قبل کارساز روڈ پر ٹریفک حادثے کی ذمہ دار خاتون ملزمہ کی میڈیکل رپورٹ سامنے آئی تھی جس میں خاتون کے پیشاب کے نمونوں میں آئس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی تھی۔اس سے قبل خاتون ملزمہ کے خلاف قتل اور اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close