آسمانی بجلی گرنے سے بڑا نقصان ہوگیا

خیرپور (پی این آئی) نارا کے علاقے اچھرو تھر میں بکریوں کے ریوڑ پر آسمانی بجلی گرنے سے لاکھوں روپے مالیت کی 40 بکریاں ہلاک ہوگئیں۔

بکریوں کے ریوڑ پر آسمانی بجلی گرنے کا واقعہ اچھرو تھر کے نواحی گاؤں فقیر محمد بھنبھرو میں پیش آیا۔متاثرہ مالکان کا کہنا ہے کہ آسمانی بجلی گرنے سے ان کی گلابی نسل کی 40 بکریاں ہلاک ہوگئی ہیں، جس سے انہیں لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close