محکمہ موسمیات نے سمندری طوفان کے حوالے سے پہلا الرٹ جاری کر دیا

ممبئی(پی این آئی)محکمہ موسمیات نے سمندر طوفان کے حوالے سے پہلا الرٹ جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ بھارت کے کچھ آف رن پر گہرا دباؤ ہے ، شمال مشرقی بحیرہ عرب میں سمندری طوفان کا خدشہ ہے ۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے الرٹ میں بتایا گیاہے کہ ڈیپ ڈپریشن 12 گھنٹوں کے دوران بہت آہستہ آہستہ مغرب اور جنوب مغرب کی جانب گامزن ہے، ڈیپ ڈپریشن تقریباً 270 کلومیٹر مشرق میں موجود ہے، یہ سسٹم سست روی کا شکار ہے، آج یا رات کل صبح تک سندھ کے ساحل کے ساتھ شمال مشرقی بحیرہ عرب میں ابھرے گا، سمندری طوفان بننے کے بعد اس کا نام اَسنیٰ تجویز کیا گیا ہے۔ الرٹ کے مطابق اَسنیٰ کا مطلب بلند تر یا روشن تر ہے، اَسنیٰ طوفان کا نام پاکستان کی جانب سے تجویز کیا گیا ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہناتھا کہ ڈیپ ڈپریشن مغرب،جنوب مغرب کی جانب گامزن ہے،جیسےہی یہ سسٹم سمندر میں داخل ہوگا اسکی شدت میں اضافہ ہوگا،سمندرمیں سازگار ماحول ملتے ہی یہ سمندری طوفان میں تبدیل ہوجائیگا، امید ہے کل صبح تک یہ سمندری طوفان اسنیٰ میں تبدیل ہوجائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ بدین،عمرکوٹ،چھور،دادواورملحقہ علاقوں میں موسلاھاربارش کاسلسلہ جاری ہے ، کراچی میں آج رات تک بارش میں شدت آئےگی،ٹراپیکل سائیکلون کی دوسری ایڈوائزری رات10بجےجاری کی جائیگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close