عمران خان نے 8ستمبر کو اسلام آباد جلسے سے متعلق پارٹی رہنمائوں کو اہم ہدایات جاری کردیں

اسلام آباد (پی این آئی) سابق وزیر اعظم اور بانی پاکستان تحریک انصاف نے 8 ستمبر کو اسلام آباد میں ہونیوالے جلسے کے حوالے سے پارٹی رہنماؤں کو اہم ہدایات جاری کردیں۔

عمران خان کی جانب سے ہدایات شیر افضل مروت کے ذریعے پارٹی رہنماؤں کو پیغام جاری کیا گیا، شیر افضل مروت کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے پیغام دیا ہے کہ پاکستان کی حقیقی آزادی کی جنگ متحد ہو کر لڑنی ہے ،8 ستمبر کی ذمہ داری علی امین گنڈاپور کو دی گئی کہ وہ پر صورت یہ جلسہ کروائیں ،بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ اگر 8 ستمبر کو میرا بھی پیغام آئے تو آپ نےیقین نہیں کرنا۔ شیر افضل مروت نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نےمجھے کیا ذمہ داریاں دی ہیں اس کا اعلان 8 ستمبر کے جلسے میں کروں گا ،مجھے جو ذمہ داری دی گئی وہ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے دی گئی ہیں ۔

بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ قوم ی ستمبر کے جلسے کے لیے تیاری رکھیں ،بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ 22 اگست کو جلسہ ملتوی نہیں ہونا چاہئے تھا،بانی پی ٹی آئی نے کہا میرے ساتھ یہ تصویر رکھی گئی کہ انتشار ہو جائے گا ، بانی پی ٹی آئی نے کہا جو بھی صورتحال ہو جلسہ 8 ستمبر کو ہی ہو گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں