بلوچستان، ایک اور بڑی دہشت گردی، 10 جاں بحق

بلوچستان کے ضلع قلات میں مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اور لیویز اہلکاروں سمیت 10 افراد جاں بحق ہو گئے۔

ایس ایس پی قلات دوستین دشتی کے مطابق فائرنگ سے پولیس کا سب انسپکٹر، 4 لیویز اہلکار اور 5 شہری جاں بحق ہوئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہو گئے، علاقہ کلیئر کرانے کا سلسلہ جاری ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق قلات میں قومی شاہراہ اور شہر میں گزشتہ رات سے پولیس اور مسلح افراد میں فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں