عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ میں رابطہ۔۔ ن لیگ میں کھلبلی مچ گئی، بڑا دعویٰ

کراچی (پی این آئی) سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے دعویٰ کیا ہے کہ کوئی تو رابطہ ہوا ہے جس کی وجہ سے اسلام آباد کا جلسہ ملتوی ہوا، اس وقت( ن) لیگ کے حلقوں میں کھلبلی ہے۔

“آج نیوز” سے گفتگو کرتے ہوئے عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ( ن) لیگ سمجھتی ہے اگر عمران خان کی اسٹیبلشمنٹ سےانڈرسٹینڈنگ ہوگئی اور وہ کسی صورت سیاسی منظر پر دوبارہ آئے تو انہوں نے 47 والی سیاست سے دھڑام کرکے نیچے گرنا ہے۔عمران خان کھل کر کہہ رہے ہیں کہ وہ اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنا چاہتے ہیں، لیکن اسٹیبلشمنٹ سے اب تک کوئی مضبوط جواب نہیں آیا ہے، یہ مسائل بات چیت کے ذریعے ہی حل ہونے ہیں۔عمران اسماعیل نے کہا کہ میرے سیاسی دوستوں نے کہا کہ اگر کوئی نیشنل گورنمنٹ بنتی ہے ، سال دو سال کا کوئی عرصہ طے ہوتا ہے، نیشنل ایجنڈا طے ہو اور شفاف انتخابات بھی اس ایجنڈے کا حصہ ہوں تو بہتری کا کوئی امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں