ایمریٹس ایئرلائن کی جانب سے مسافروں کیلئے بڑا اعلان

دبئی(پی این آئی) متحدہ عرب امارات کی فضائی کمپنی ایمریٹس نے برطانوی مسافروں کے لیے دنیا کے سب سے بڑے واٹر پارک ’ایکواوینچر‘ (Aquaventure)کا مفت پاس کا اعلان کر دیا۔

ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق ایمریٹس کی طرف سے واٹر پارک کا پاس ایسے برطانوی مسافروں کو دیا جائے گا جو 12ستمبر 2024تک برطانیہ سے دبئی آنے والی کسی بھی پرواز کا ٹکٹ بک کروائیں گے۔ مسافروں کو دیا جانے والا واٹر پارک کا پاس 3اکتوبر 2024ء تک کارآمد ہو گا، جس پر مسافر تمام دن واٹر پارک میں ایڈونچر کر سکیں گے۔ واضح رہے کہ ایکواوینچر دبئی میں واقع بہت بڑا سیاحتی مقام ہے۔دنیا کا یہ سب سے بڑا واٹر پارک 17ہیکٹرز رقبے پر محیط ہے جس میں 100سلائیڈز اور رائیڈز ہیں، جن میں ’لیپ آف فیتھ‘ (Leap of Faith)بھی شامل ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close