سست انٹرنیٹ کی وجہ کیا ہے؟ پی ٹی اے نے بتادیا

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے کہا ہے کہ ملک میں انٹرنیٹ کی سست روی اور ڈی گریڈیشن دو سب میرین کیبلز میں خرابی کے باعث ہے۔

اسلام آباد سے پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ اے اے ای۔1 کیبل کو ایران اور قطر کے درمیان ری راؤٹنگ کی وجہ سے بندش کا سامنا ہے جبکہ سب میرین کیبل ایس ایم ڈبلیو 4 کیبل کراچی کے قریب خراب ہے۔ پی ٹی اے کے مطابق پاکستان میں آپریٹرز دیگر دستیاب کیبلز پر ٹریفک کو دوبارہ راؤٹ کر رہے ہیں۔ متعلقہ ٹیمیں خرابی دور کرنے کے حوالے سے اقدامات کر رہی ہیں۔

پی ٹی اے ملک میں انٹرنیٹ کی رفتار معمول پر آنے تک صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close