پاکستان تحریک انصاف کی رہنما عالیہ حمزہ کو بڑا ریلیف مل گیا

گوجرانوالہ (پی این آئی) انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی کی عالیہ حمزہ کو 9مئی کے مقدمہ سے بری کر دیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت میں سابق ایم این اے عالیہ حمزہ کیخلاف 9مئی کے مقدمہ کی سماعت ہوئی،عالیہ حمزہ تھانہ کینٹ میں درج مقدمہ میں ملزمہ نامزد کیا گیا تھا،عالیہ حمزہ پر 9مئی حملوں کی سازش کا الزام تھا،سرگودھا جیل سے رہائی پر عالیہ حمزہ کو گوجرانوالہ پولیس نے گرفتار کیا تھا، عالیہ حمزہ اور وکلا کی طرف سے کوئی بھی عدالت میں پیش نہ ہوا،عدالت نے عالیہ حمزہ کو مقدمہ سے بری کردیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close