یوٹیلیٹی اسٹورز بند ہونے کا خدشہ

لاہور (پی این آئی) ملک بھر کے یوٹیلیٹی اسٹورز بند ہونے کا خدشہ، 18 ہزار سے زائد ملازمین بے روزگار ہونے کے دہانے پر۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کے ایک اچانک فیصلے کی وجہ سے ملک بھر میں قائم ہزاروں یوٹیلٹی اسٹورز کے بند ہو جانے کا امکان و خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک بھر کے یوٹیلٹی اسٹورز پر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ افراد کو مختلف اشیاء پر سبسڈی دی جا رہی تھی، تاہم اب حکومت کے تازہ ترین فیصلے کے تحت یہ سبسڈی بھی ختم کر دی گئی ہے۔یعنی آئندہ سے ملک بھر کے یوٹیلٹی اسٹورز پر دستیاب اشیاء کی قیمتیں عام مارکیٹ والی ہی ہوں گی۔

جبکہ میڈیا رپورٹس کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورز پر دستیاب کئی اشیاء کی قیمتیں تو اب عام مارکیٹ کے مقابلے میں بھی زیادہ ہیں۔بتایا گیا ہے کہ یوٹیلٹی اسٹورز کے قیام کا مقصد ہی یہ تھا کہ عوام کو کم قیمت پر اشیاء فراہم کی جائیں، تاہم اب یوٹیلٹی اسٹورز پر دستیاب اشیاء پر دی جانے والی سبسڈی ختم کیے جانے سے یوٹیلٹی اسٹورز کے قیام کا اصل مقصد بھی ختم ہو گیا۔اسی لیے ملک بھر میں قائم ہزاروں یوٹیلٹی اسٹورز بند ہو جانے کا امکان ہے۔ یوٹیلٹی اسٹورز کی بندش سے ان اسٹورز پر ملازمت کرنے والے 18 ہزار سے زائد ملازمین بے روزگار ہو جائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں