وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کارکنان میں 5،5ہزار روپے کیوں تقسیم کیے؟ ن لیگی رہنما نے وجہ بتا دی

اسلام آباد (پی این آئی)وفاقی وزیر سیفران انجینئر امیر مقام کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کے پاس پی ٹی آئی ورکروں کو دینے کے لئے پیسے ہیں لیکن خیبرپختونخوا کے عوام کو ریلیف دینے کے لئے نہیں،پانچ پانچ ہزار روپے اسلام آباد پر حملے کے لئے دیے گئے، خیبرپختونخوا کے عوام کو بجلی بلوں میں ریلیف دینے کے نہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پر حملے کیلئے خیبرپختونخوا کے سرکاری وسائل کو استعمال کیاجارہا ہے،علی امین گنڈا پور نے گزشتہ روز کہا تھا کہ اسلام آباد میں جلسہ نہ کیا تو سیاست چھوڑ دوں گا، اب وہ اپنا وعدہ پورا کریں،ہمیں علم ہے کہ یہ صبح کیا بات کرتے ہیں اور رات کو کیا بات کرتے ہیں،اسلام آباد پر حملہ اس لئے کیا جارہا ہے کیونکہ ملک میں مہنگائی تین سال کی کم ترین سطح پر آگئی ہے،بلڈوزر، کرینوں اور کھدائی والی مشینوں سے بجلی سستی نہیں ہو گی ،علی امین گنڈا پور وزیراعلیٰ نہیں ولن بننے کی کوشش کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کی ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں مبینہ طور پر پی ٹی آئی کے ورکرز میں 5،5ہزارروپےتقسیم کررہے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں