اسلام آباد(پی این آئی)ترنول میں پولیس پر فائرنگ کرنے کے الزام میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما ایم این اے ارباب عامر ایوب کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق ارباب عامر ایوب کی فائرنگ سے ایس ایچ او سمیت 8 پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہےکہ ایم این اے ارباب عامر ایوب کو ساتھیوں سمیت گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق عامر ایوب کے ساتھ ایم پی اےکے امیدوار ملک شہاب کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق پولیس نے ملزمان کا اسلحہ اور گاڑیاں قبضے میں لے لی ہیں۔ خیال رہےکہ پاکستان تحریک انصاف نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اجازت نہ ملنے کے باوجود آج ترنول میں ہر صورت جلسہ کرنےکا اعلان کر رکھا تھا جب کہ مقامی انتظامیہ کی جانب سے بھی پی ٹی آئی کا جلسہ روکنے کے لیے جگہ جگہ کنٹینر لگا کر راستے بلاک کر دیے گئے تھے۔
بعد ازاں سیکرٹری جنرل تحریک انصاف عمر ایوب نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پراسلام آبادجلسے کی تاریخ تبدیل کی جا رہی ہے، جلسے کی نئی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نےکہا کہ اعظم سواتی نےجلسہ ملتوی کرنےکا اعلان کردیا ہے، اب جلسہ 8 یا 9 ستمبر کو اسلام آباد میں ہوگا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں