اوریا مقبول جان کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا گیا

لاہور(پی این آئی) مذہبی منافرت پھیلانےکے الزام میں عدالت نے اینکرپرسن اوریا مقبول جان کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا۔

اوریا مقبول جان کے خلاف سائبر کرائم مقدمے کا معاملے میں جوڈیشل مجسٹریٹ عمران عابد نے محفوظ فیصلہ سنایا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر کو رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت بھی کردی۔ ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے اوریامقبول جان کے جسمانی ریمانڈکی استدعا کی تھی۔ یار رہے کہ مذہبی منافرت پھیلانے کے الزام میں اینکر پرسن اوریا مقبول جان کو آج گرفتار کیا گیا تھا۔ ذرائع کا بتانا تھا کہ ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے اوریا مقبول جان کو لاہور کے ڈی ایچ اے فیز 6 میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا۔

ذرائع کا بتانا تھا کہ اوریا مقبول جان پر مذہبی منافرت اور اداروں کے خلاف باتوں پر سائبر ٹیررازم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور ان سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close