پاکستانی، غیر ملکی فضائی کمپنیوں کی پروازیں منسوخ، مسافر خوار ہو گئے

ایئر لائنز کے انتظامی مسائل کے باعث ملک بھر میں 18 پروازیں منسوخ ہو گئیں۔

کراچی سے لاہور کی پی آئی اے کی پروازیں پی کے 6312, 6313 اور نجی ایئر لائن کی پروازیں پی ایف 141، 142 منسوخ کی گئی ہیں۔کراچی سے گوادر کی پی آئی اے کی 2 پروازیں جبکہ اسلام آباد کی 2 پروازیں ای آر 502، 503 منسوخ کر دی گئیں۔بغداد سے کراچی کی 2 پی آئی اے پروازیں 1433، 1434 اور کراچی سے پی آئی اے کی جدہ کے لیے پرواز پی کے 831 بھی منسوخ کر دی گئی۔

لاہور سے کویت ایئر ویز کی کویت سٹی کے لیے 2 پروازیں کے یو 203، 204 اور جدہ کی پی آئی اے کی پرواز پی کے 759 منسوخ کی گئی ہے۔اس کے علاوہ نجی ایئر کی اسلام آباد سے کوئٹہ کی پروازیں ای آر 540، 541 اور نجی ایئر لائن کی دبئی کے لیے پروازیں ای آر 701، 702 بھی منسوخ کر دی گئیں۔کراچی سے جدہ کی نجی ایئر کی پرواز پی اے 170 کی روانگی میں 6 گھنٹے اور جدہ کی پرواز پی ایف 714 میں ڈھائی گھنٹے کی تاخیر ہوئی ہے۔کراچی سے لاہور کی پی آئی اے کی پرواز پی کے 302 کی روانگی 6 گھنٹے تاخیر سے اب دوپہر 2 بجے ہو گی جبکہ ملتان کی پرواز پی کے 330 کی روانگی میں 2 گھنٹے کی تاخیر ہوئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں