ملک میں انٹرنیٹ سروسز متاثر ہونے پر شرمیلا فاروقی حکومت کیخلاف برس پڑیں

کراچی(پی این آئی ) پیپلزپارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی نے کہا ہے ہے کہ حکومت کہتی ہے وی پی این سے انٹرنیٹ سلو ہوگیا، ہم ان پڑھ یا ناسمجھ نہیں، حکومت سچ بولے اور سپورٹ مانگے تووہ بھی ملے گی۔

 

ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شرمیلافاروقی نےکہا کہ حکومت کی طرف سے انٹرنیٹ سے متعلق ابھی کوئی جواب نہیں ملا، انٹرنیٹ سلو ہونے سے صارفین کو بہت مشکلات پیش آرہی ہیں۔ پیپلزپارٹی رہنما نے کہا فائروال لگانے پراور کتناوقت لگے گا؟ حکومت کو اسٹیک ہولڈرزکواعتماد میں لیناچاہیے، انٹرنیٹ بندش سے تقریبا3 بلین ڈالرکانقصان ہوچکا ہے۔

 

 

انھوں نے کہا کہ حکومت سے سوال پوچھتے ہیں لیکن جواب نہیں آتا، آج ہماری اسٹینڈنگ کمیٹی کی میٹنگ ہے،ہم سوال پوچھیں گے، اپوزیشن ممبران کوبھی تحفظات ہیں،جب سب سوال کرینگے توجواب دیناہوگا۔رہنما پی پی کا کہنا تھا کہ گزشتہ ڈیڑھ ہفتے سے انٹرنیٹ کنیکٹویٹی میں بہت سے مسائل ہیں، تصاویرڈائون لوڈ نہیں ہورہیں،فون کالزتک نہیں مل رہیں، انٹرنیٹ کی بندش یا سلو ہونے سے پاکستان کونقصان پہنچ رہا ہے۔

 

شرمیلافاروقی نے بتایا کہ حکومتی لوگ دعوی کررہے ہیں کہ بلین ڈالرزکانقصان ہورہاہے، انٹرنیٹ بندش پرحکومتی لوگوں کوبھی تشویش ہے، لوگ سوچ ہے اپنا بزنس باہرمنتقل کردیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت عوام کو بتائے انٹرنیٹ میں خلل کس وجہ سے ہے، پاکستان میں کوئی بھی بزنس کرنااب آسان نہیں رہا، بجٹ میں بھی دیکھیں توعوام کو اتنا ریلیف نہیں ملا ہے، ہم چاہتے ہیں پاکستان ڈیجیٹل اکنامی میں ترقی کرے۔

 

انھوں نے حکومت پر زور دیا کہ ڈیجیٹل ٹیررازم ہے تو آپ مانیٹرنگ کریں لیکن لوگوں کو اعتماد میں لیں، لوگوں کو پریشانی میں نہ رکھیں، حکومت بتائے و ہ یہ کام کررہی ہے اس وجہ سے خلل ہے، اسٹیک ہولڈرزکواعتماد میں لئے بغیرکوئی قانون لائیں گے تو وہ ناکام ہوجائیگا، ایسے قانون بنائے جارہے ہیں جس پراسٹیک ہولڈرزکواعتمادمیں ہی نہیں لیاجارہاہے۔ حکومتی دعوی پر انھوں نے کہا کہ یہ کہنا کہ وی پی این سے انٹرنیٹ سلوہوگیا،ہم ناسمجھدارتونہیں ہیں، حکومت سچ بولیاورسپورٹ مانگے گی تووہ بھی ملے گی، جھوٹ بولاجائے توعوام بھی حکومت کا ساتھ نہیں دے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں